Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل ملک میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

شائع 21 اپريل 2020 06:05pm

کراچی: بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم دیر میں 10، پاراچنار میں 08، سیدوشریف میں 02، ملتان میں 15، مری میں 12، چکوال میں 09، لاہور میں (ائیر پورٹ 03، سٹی 02)، حافظ آباد میں 03، اٹک اور کوٹ ادو 01 جبکہ بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 43 جبکہ مٹھی اور میر پور خاص میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔